4 مئی 2018 - 18:39
شام میں دو دہشتگرد تنظیموں کی آپس میں خونریز لڑائی

شام میں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ دو دہشت گرد تنظیموں ميں خونریز لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو طرف سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ دو دہشت گرد تنظیموں ميں خونریز لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو طرف سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لڑائی قسد گروہ سے وابستہ عناصر اور قوات النخبہ گروہ سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان ہوئی ہے ۔ لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب قسد گروہ نے انخبہ گروہ کے ایک اہلکار سے ہتھیار زمین پر رکھنے کا مطالبہ کیا۔ یہ لڑآئی دیر الزور کے جنوب مشرق میں ابو حمام علاقہ میں ہوئی ہے۔

.......

/169